ہولی پر بھی چڑھا کورونا کا رنگ

انڈیا سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں منگل کے روز ہولی کا تہوار روایتی انداز کے ساتھ جدت پسندی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پیش ہیں تصویری جھلکیاں۔۔۔

ہولی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

ہولی رنگوں کا تہوار ہے جسے منگل کے روز انڈیا سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں ہندو مذہب کے بہت سے ماننے والوں کے ساتھ دوسرے لوگ بھی منا رہے ہیں۔ اس سے قبل والی رات کو روایتی طور پو ہولیکا جلائی جاتی ہے اور پھر صبح کو رنگ کھیلا جاتا ہے۔

،تصویر کا کیپشن

کورونا وائرس سے بدلا ہولی کا انداز

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

ممبئی میں ہولی کا لطف اٹھاتے ہوئے لوگ ایک مختلف منظر پیش کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

بالی وڈ کی ہولی مخصوص ہوتی ہے۔ یہاں معروف موسیقار بپی لہری کو اداکاری سے سیاست کے میدان میں آنے والی ہیروئن جیا پرادا رنگ لگا رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

ممبئی سے ہی یہ تصویر ہے جس میں سوکھے رنگوں کی ہولی کھیلتے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

جنوبی افرقیہ کے ہندوؤں نے ڈربن کے مندر میں ہولی منائی۔ یہاں ایک ہندو خاتون ایک دوسرے کو رنگ میں لگا رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان میں آباد ہندو بھی اپنے انداز میں ہولی مناتے ہیں۔ یہ تصویر کراچی میں لی گئی ہے۔ روایتی طور پر اس تہوار کے ساتھ سردیوں کو الوداع کہہ دیا جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

انڈیا کے شہر کولکتہ میں اس موقعے پر ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا جس میں بچوں کو ہندو بھگوان کنہیا یعنی کرشن کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ تہوار ہندو کیلنڈر کے حساب سے سال کے آخری مہینے کے پورے چاند کو منایا جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

انڈیا کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش مں بھی لوگوں نے ہولی کا تہوار منایا لیکن رواں سال کورونا وائرس کے خطرے کے سبب اس میں کمی کا پہلے سے ہی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ ماسک پہنے ہوئے ایک نوجوان کو ہولی کے رنگوں میں ڈوبا دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

راجستھان کے پشکر میں ایک بیرون ممالک سے آنے والے سیلانی کو ہولی کے رنگ میں رنگا دیکھ سکتے ہیں۔ ہولی کا تہوار، جوش، خوشی، محبت کا تہوار ہے۔