گھریلو ساختہ ہوائی جہاز: ممبئی میں گھر کی تنگ چھت پر بنائے گئے طیارے کی اڑان

گھریلو ساختہ ہوائی جہاز: ممبئی میں گھر کی تنگ چھت پر بنائے گئے طیارے کی اڑان

جب انڈین پائلٹ امول یادو نے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو بتایا کہ وہ ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ کی چھت پر طیارہ بنانا چاہتے ہیں تو کسی نے ان کا یقین نہیں کیا۔ لیکن انھوں نے ایسا کر دکھایا۔

مگر ان کی کوششوں کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے میں کئی سال لگ گئے اور اب آخر کار ان کا تخلیق کیا گیا طیارہ آسمانوں میں پرواز کر رہا ہے۔