جلال آباد: طالبان کے جھنڈے کے خلاف مظاہرے کے دوران فائرنگ کے مناظر
جلال آباد: طالبان کے جھنڈے کے خلاف مظاہرے کے دوران فائرنگ کے مناظر
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان کے جھنڈے کے خلاف مظاہرے کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔
اس ویڈیو میں ایک منظر میں جلال آباد شہر میں مظاہرین کو افغان پرچم لہراتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد گولیوں کی آواز آتی ہے اور مظاہرین منتشر ہو جاتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ویڈیو, طالبان کے قبضے کے بعد کابل کے مناظر, دورانیہ 1,15
اتوار کو طالبان نے کسی مزاحمت کے بغیر افغانستان کے دارالحکومت کابل پر 20 سال بعد دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ بی بی سی کے ملک مدثر شہر میں موجود ہیں اور انھوں نے وہاں سے آنکھوں دیکھا حال سنایا۔