گاندھی کے چرخے کی نیلامی

مہاتما گاندھی
Image caption گاندھی نے یہ چرخہ امریکی پادری ڈاکٹر فلائڈ اے پفر کو تحفے میں دے دیا تھا

مہاتما گاندھی کا وہ چرخہ جسے وہ پونے کی یروڈا جیل میں قید کے دوران استعمال کیا کرتے تھے، برطانیہ میں نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ یہ چرخہ پانچ نومبر کو 60 سے 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ میں نیلام ہوگا۔

نیلامی کرنے والی تنظیم ملوکس گاندھی سے منسلک مزید ساٹھ چیزوں کو بھی نیلامی کے لیے پیش کر رہی ہے۔

گاندھی نے بعد میں یہ چرخہ امریکی پادری ڈاکٹر فلائڈ اے پفر کو تحفے میں دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ماضی میں کئی بار گاندھی کی استعمال کی ہوئی اشیا کی نیلامی ہوتی رہی ہے۔

رواں سال فروری میں مہاتما گاندھی کا ایک خط برطانیہ میں نیلامی میں ایک لاکھ 15 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوا تھا۔

نیلامی سے پہلے اندازاہ لگایا جا رہا تھا کہ گاندھی کا لکھا یہ خط زیادہ سے زیادہ دس سے 15 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوگا۔

مئی میں ان کی سینڈل، چادر اور ذاتی استعمال کی دیگر اشیا کل ڈھائی لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہوئی تھیں۔

گذشتہ برس گاندھی کے چشموں کی جوڑی 34,000 پاؤنڈ میں نیلام ہوئی تھی۔

اسی بارے میں