دہلی: ریاستی انتخابات میں ’عام آدمی‘ کی کامیابی

Image caption عام آدمی پارٹی نامی اس سیاسی جماعت کے رہنما اروند کیجری وال نے دہلی کی وزیراعلیٰ شیلا دکشٹ کو شکست دی ہے

بھارت میں ریاستی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق دہلی ریاست کی وزیر اعلیٰ شیلا دکشٹ کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک نو آموز سیاسی جماعت’ عام آدمی پارٹی‘ کی مدد سے شکست دے دی ہے۔

بدعنوانی کے خاتمے کا نعرہ لے کر سامنے آنے والی اس نئی جماعت نے دہلی کی ریاستی اسمبلی میں حکمراں کانگریس کی اکثریت کا بھی خاتمہ کرنے میں بھی مدد کی۔

عام آدمی پارٹی نامی اس سیاسی جماعت کے رہنما اروند کیجری وال نے دہلی کی وزیراعلیٰ شیلا دکشٹ کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اروند کیجری وال ہوں اور یاد سے جھاڑو کو ووٹ دیجیے گا۔‘

اس عام پیغام کے زریعے جو دہلی کے ریڈیو سے بار بار نشر ہو رہا ہے کیجری وال نے عام آدمی کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

دہلی کی ستر رکنی اسمبلی میں حکمران جماعت کانگریس کی اکثریت کم ہونے کے بعد اب نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ کئی برسوں سے شیلا دکشٹ دہلی کی وزیراعلیٰ کہ عہدے پر فائز تھیں۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست راجھستان، مدھیہ پردیش اور دہلی میں برتری حاصل کر رہی ہے جبکہ ریاست چھتیس گڑھ میں اسے کانگریس کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

اس انتخاب کو اگلے سال منعقد ہونے والے عام انتخابات سے پہلے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دمیان ایک اہم مقابلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انتخابات سے قبل کیجری وال نے بی بی سی کے سنجوئے مجمدار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم کانگریس یا بی جے پی کا سامنا نہیں کر رہے بلکہ یہ عام آدمی ہے جو ان کا مقابلہ کر رہے ہیں جو ان دونوں جماعتوں سے تنگ آ چکے ہیں اور اب ان کے پاس بالاخر ایک اور جماعت کا انتخاب کرنے کی سہولت ہے۔ ایک ایماندار جماعت جس کے لیے ووٹ دے سکتے ہیں۔‘

اسی بارے میں