اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

برٹش پاکستانی یا برٹش مسلم

برطانیہ کا شہر مانچیسٹر برطانیہ کے ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ لیکن ساتھ ساتھ سمندر پار آ کر بسے ہوئے ان پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے پاکستان سے رشتہ نہیں توڑا۔ پاکستان میں کوئی خوشی ہو یا غم یہ وہاں برابر کے شریک ہیں۔

حال ہی میں بی بی سی اردو سروس نے اس شہر میں پاکستانی برادری کے ساتھ شناخت کے موضوع پر ایک فورم بھی منعقد کیا جس میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہمارے ساتھی عارف شمیم بھی وہاں موجود تھے، دیکھیئے انہوں نے مانچیسٹر کو کس طرح دیکھا۔