مجھے ہرانے کا کرزئی اور عالمی برادری کا منصوبہ ہے: عبداللہ عبداللہ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ’اس ویڈیو سے صاف ظاہر ہے کہ عاالمی برادری اور موجودہ صدر حامد کرزئی مل کر اشرف غنی کی جیت کو یقینی بنا رہے ہیں‘

افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ ایک ویڈیو منظر عام پر لائے ہیں ہیں جس میں مبینہ طور پر ان کے حریف اشرف غنی کو انتخابات جتوانے کے بارے میں بات کی گئی ہے۔

صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہےگ

عبداللہ عبداللہ کا مزید کہنا ہے کہ اس ویڈیو سے صاف ظاہر ہے کہ عاالمی برادری اور موجودہ صدر حامد کرزئی مل کر اشرف غنی کی جیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اشرف غنی کے ترجمان نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ جون میں ہوئے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق اشرف غنی صدارتی انتخاب جیت گئے تھے تاہم دونوں امیدواروں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔

اس ویڈیو میں موجودہ نائب صدر کریم خلیلی مبینہ طور پر الیکشن کے عملے کو خفیہ معاہدے کے بارے میں بتا رہے ہیں جس کے مطابق اشرف غنی کی فتح ہو گی۔

عبداللہ عبداللہ کی الیکشن مہم کے مینیجر کا کہنا ہے کہ’اس ویڈیو سے صاف ظاہر ہے کہ نتائج کا فیصلہ حکومت اور عالمی برادری کے درمیان صلی مشورے کے بعد پہلے ہی کر لیا گیا ہے۔‘

اشرف غنی کے ترجمان عباس بسیر نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔

’افغانستان کے نائب صدر خلیلی کے حوالے سے آڈیو ریکارڈنگ بالکل جعلی ہے۔‘

اسی بارے میں