کابل میں خود کش حملہ، تین افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption نئے صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دارالحکومت کابل میں اس نوعیت کا چوتھا حملہ ہے

افغانستان کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ کابل میں ایک طالبان خودکش حملہ آور کی جانب سے کیے گئے حملے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم سے کم سات دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افعانستان میں نئے صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دارالحکومت کابل میں اس نوعیت کا چوتھا حملہ ہے۔

بدھ کو کابل میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں ساتھ افغان فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

ان تمام حملوں کی ذم داری طالبان نے قبول کی تھی اور کہا تھا کہ یہ موسمِ گرما میں کیے جانے والے حملوں کا تسلسل ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے اگلے روز ہی افغان صدر اشرف غنی نے امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے جس کے مطابق امریکی فوج سنہ 2014 کے بعد بھی افغان میں رہ سکے گی۔

سابق صدر حامد کرزئی امریکہ سے اختلافات کے باعث اس معاہدے پر دستخط سے انکار کرتے رہے ہیں۔

طالبان نے اشرف غنی کی حکومت کے خلاف لڑائی کا اعلان کیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ان حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے

اسی بارے میں