باضابطہ نام کی تبدیلی، آج سے بنگلور نہیں بنگلورو

Image caption بنگلور کے ساتھ اس ریاست کے گیارہ مزید شہروں کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے

بھارت کا ٹیکنالوجی کا دارالحکومت کہلانے والا شہر بنگلور آج یعنی ہفتے سے باضابطہ طور پر بنگلورو کہلایا جائے گا۔

یہ نام آٹھ سال قبل تجویز کیا گیا تھا۔

بنگلورو مقامی زبان کا نام ہے اور مقامی سیاست دان اور تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ بنگلور انگریزوں کا دیا ہوا نام ہے۔

بنگلور کرناٹکا ریاست کا دارالحکومت ہے۔ بنگلور کے ساتھ اس ریاست کے گیارہ مزید شہروں کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے۔

پچھلے کئی سالوں میں بنگلورو کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس نام کو باضابطہ طور پر منظور نومبر کے اوائل میں کیا گیا۔

بی بی سی کے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی کے ساتھ بحث چھڑ گئی ہے کہ نئے نام سے شہر کی عالمی ساکھ پر اثر پڑے گا۔

اسی بارے میں