بھارت میں دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر

تصویر کے کاپی رائٹ pti
Image caption بھارت میں شدید دھند کی وجہ سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی اور شمالی علاقوں کو شدید دھند نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے جس سے لوگوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نئی دہلی کے ایئرپورٹ کے رن وے پر حدِ نگاہ 50 میٹر سے نیچے گر گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق کم سے کم 36 فلائٹیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

بھارت میں شدید دھند کے باعث پیر کو درجنوں ٹرینیں منسوخ یا موخر کر دی گئیں۔

شمالی بھارت میں موسم سرما میں شدید دھند سے ٹریفک کی روانی معمول بنتی جا رہی ہے۔

شدید دھند کی وجہ سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دہلی اور اترپردیش میں اتوار کو دو مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ اترپردیش میں مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار بچے بھی شامل تھے۔

اطلاعات کے مطابق ان کی موت مونو آکسائڈ کی وجہ سے ہوئی ہے جو کوئلے کے جلانے سے پیدا ہوئی تھی اور یہ کوئلے کمرے کو گرم رکھنے کے لیے جلائے گئے تھے۔

بھارت کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

اسی بارے میں