نئی دہلی میٹرو میں خواتین جیب کتروں کا راج

تصویر کے کاپی رائٹ THINKSTOCK
Image caption بھارت میں بڑی تعداد میں مسافر زیر زمین ریلوے نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں

بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی میں زیر زمین ریلوے نیٹ ورک یعنی میٹرو میں جیب کتروں کی بڑی تعداد خواتین پر مشتمل ہے۔

نئ دہلی کی پولیس کے مطابق یہ خواتیں شہر کے زیر زمین ریلوے نیٹ ورک میں مسافروں کی جیبیں کاٹتی ہیں۔

سکیورٹی حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے نومبر تک جیب کاٹنے کے جرم میں 293 خواتین کو حراست میں لیا گیا جبکہ اس دوران گرفتار ہونے والے مرد جیب کتروں کی تعداد صرف 20 ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان خواتین جیب کتروں سے تقریباً 14 لاکھ ڈالر مالیت کی نقدی کے علاوہ بڑی تعداد میں زیوارت، سینکڑوں لیپ ٹاپ، موبائل فون اور گھڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔

بھارت میں گذشتہ سال زیر زمین ریلوے نیٹ ورک سے 466 مبینہ جیب کتروں کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے 421 خواتین تھیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں بڑی تعداد میں مسافر زیر زمین ریلوے نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں۔

اسی بارے میں