’مودی کا میک ان انڈیا نعرہ دنیا کے لیے ہر طرح سے جیت ہے‘

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption بھارتی وزیر اعظم نے وائبرینٹ گجرات کانفرنس کے موقعے پر بھارت میں تجارت کو سہل بنانے کا وعدہ کیا

بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں ’وائبرینٹ گجرات کانفرنس‘ کا افتتاح کرتے ہوئے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس وقت دنیا کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ عالمی معیشت کو پٹڑی پر لانا ہے۔

مودی نے ساتویں وائبرینٹ گجرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد وہ جہاں بھی گئے انھیں یہی مسئلہ نظر آیا۔

انھوں نے کہا کہ مسلسل کوشش اور جامع ترقی کے بل بوتے پر دنیا کی معیشت کو پٹری پر لایا جا سکتا ہے۔

انھوں نے بھارت میں تجارت کو سہل بنانے کا وعدہ کیا۔

کانفرنس میں بھوٹان اور میسيڈونيا کے وزرائے اعظم کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری سمیت کئی غیر ملکی لیڈر شرکت کر رہے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption جان کیری نے مودی کے میک انڈیا نعرے کی تعریف کی

اس موقعے پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ نریندر مودی کا ’میک ان انڈیا‘ نعرہ دنیا کے لیے ہر طرح سے جیت ہے۔

جبکہ بان کی مون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’وزیر اعظم ایک مخصوص توانائی لائے ہیں اور گجرات کو امکانات، تبدیلی اور توانائی کا مترادف بنا دیا ہے۔‘

نریندر مودی نے کہا کہ ’بھارت میں دنیا کی ترقی کا انجن بننے کی صلاحیت ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے قرار ہے۔اس میں ہندوستانی اور دنیا کی 50 سے زیادہ کمپنیوں کے سی ای اوز بھی شرکت کر رہے ہیں۔‘

امریکہ، کینیڈا اور جاپان سمیت آٹھ ممالک وائبرینٹ گجرات کانفرنس میں شرکت ہو رہے ہیں۔

اس کانفرنس سے یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ گجرات میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوگی اور تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ کانفرنس کا مقصد بھی مجموعی طور پر یہی ہے۔

اسی بارے میں