کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ذرائع نے بتایا کہ درھوا نامی یہ ہیلی کاپٹر لائن آف کنٹرول سے ملحقہ جنگی علاقوں کی فضائی نگرانی کے بعد واپس بیس پر لینڈ کر رہا تھا

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے بانڈی پورہ قصبہ میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ صفاپورہ گاؤں کے قریب بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز سے وابستہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر بدھ کی شام لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا۔

سرینگر میں تعینات بھارتی فوج کی پندرہویں کور کےترجمان نے حادثے کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات دینے سے انکار کیا۔

پولیس کے ایک افسر طارق احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ اس حادثہ میں دو افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو پائلٹ اور ان کے معاون کی ہوسکتی ہیں۔

سرینگر سے شمال مغرب کی جانب بانڈی پورہ ضلع کے صفاپورہ گاؤں میں بھارتی فوج نے ایک وسیع و عریض ایئربیس قائم کی ہے، جہاں سے فوج کے لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر پرواز کرتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ درھوا نامی یہ ہیلی کاپٹر لائن آف کنٹرول سے ملحقہ جنگی علاقوں کی فضائی نگرانی کے بعد واپس بیس پر لینڈ کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔

اسی بارے میں