بی بی سی ہندی کی سابق صحافی سلمیٰ زیدی چل بسیں

تصویر کے کاپی رائٹ SALMA ZAIDI
Image caption سلمیٰ زیدی سنہ 2011 تک بی بی سی ہندی کے لیے کام کرتی رہیں

بی بی سی سے طویل عرصے تک وابستہ رہنے والی صحافی سلمیٰ زیدی لندن میں انتقال کر گئیں ہیں۔

وہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں اور لندن میں ہی ان کا علاج جاری تھا۔

سلمی زیدی 16 برس تک بی بی سی ہندی سے وابستہ رہیں۔

انھوں نے بی بی سی ہندی کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز ریڈیو پر کیا اور بعد میں وہ بی بی سی ہندی کی ویب سائٹ چلانے والی ٹیم کی اہم رکن بن گئیں۔

سلمیٰ زیدی سنہ 2011 تک بی بی سی ہندی کے لیے کام کرتی رہیں۔

بی بی سی کے ساتھ طویل سفر میں انہوں نے خاص طور پر خواتین، اقلیتوں اور بچوں سے متعلق مسائل پر کام کیا۔

سلمی زیدی کا شمار ہندی زبان میں ڈیجیٹل دنیا میں کام کرنے والی اہم خواتین میں ہوتا تھا۔

انھوں نے دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔