چین میں اخلاقیات کا بینک

تصویر کے کاپی رائٹ agencies
Image caption حالیہ کچھ عرصے کے دوران چین کے کئی علاقوں میں اخلاقیات کے بینک سامنے آئے ہیں

چین کے شمال مشرقی علاقے ینجی میں ایک بینک لوگوں کو اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے پر انعامات دیتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینگوا کے مطابق مقامی افراد کے زیر نگرانی کام کرنے والا بینک لوگوں کو اُن کے اچھے اخلاق پر پوائنٹس دیتا ہے جس کے بدلے انھیں انعام ملتے ہیں۔

جیسے کسی کا گم شدہ پرس یا بٹوہ تلاش کرنے والے کو 50 پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔

زیادہ انعام کے لیے بڑی قربانی دینا ہوتی ہے۔ خطرناک صورتحال میں کسی کی مدد کرنے والا شخص 300 سے 400 پوائٹنس کما سکتا ہے اور ہیموپیتھک سٹیم سیل عطیہ کرنے والے کو ایک ہزار پوائٹس دیے جاتے ہیں۔

انعامات بھی ایسے ہوتے ہیں جیسے اگر کسی کے 150 پوائنٹس ہیں تو وہ مفت میں بال کٹوا سکتا ہے لیکن اگر کسی کا زیادہ بڑا اکاؤنٹ ہو یعنی زیادہ پوائیٹس ہوں تو گھر کی مفت صفائی اور ڈاکٹر کے پاس مفت چیک اپ جیسی سہولیات ملتی ہیں۔

اگر کسی کے پاس 6000 پوائنٹس جمع ہو جائیں تو اسی علاقے میں ’اخلاقیات کا ماڈل‘ قرار دیا جاتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران چین کے کئی علاقوں میں اخلاقیات کے بینک سامنے آئے ہیں لیکن ینجی میں کھولنے والا بینک زیادہ مشہور ہوا ہے۔ بینک کھولنے کے دو ہفتے کے اندر اندر چھ سو سے زائد افراد بینک کے رکن بنے۔

اسی بارے میں