بھارت: مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ میں بارش سے 22 افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ BHOLA
Image caption بارش کی وجہ سے ریل اور سڑکوں پر آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے

بھارت کی ریاستوں مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ میں گذشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے 22 افراد ہلاک گئے ہیں اور بہت سے لوگوں کے سیلاب میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

بارش کی وجہ سے ریل اور سڑکوں پر آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال قریب سیہور ضلع میں دس لوگ بارش کے پانی میں بہہ گئے۔اب تک آٹھ لاشوں کو پانی سے نکالا جا چکا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مرنے والوں کے خاندان والوں سے ملاقات کی اور انھیں دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ریاست کے تمام اضلاع میں انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔

دوسری جانب اجین اور اندور اضلاع میں بارش اب بھی جاری ہے جس سے معمولات زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

ریاست کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر انوپم کشیپ نے کہا ہے کہ’اندور، اجین، ہوشنگ آباد اور ہردا کے اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں بھاری بارش کا خدشہ ہے۔‘

ادھر جھارکھنڈ میں بھی گذشتہ 72 گھنٹوں سے جاری بارش میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکی ہے۔

جھارکھنڈ کے پلامو، لوہردگا، گملا اور رانچی میں کئی علاقوں کا رابطہ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

ریاست کی کئی ندیوں میں سیلاب ہے۔ مسلسل بارش سے نصف درجن چھوٹے پل بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

اسی بارے میں