افغانستان: شادی کی تقریب میں دو گروہوں میں تصادم سے 21 ہلاکتیں

Image caption دونوں گروہوں میں تصادم کے وقت وہاں 400 افراد موجود تھے

افغان حکام کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

بغلان صوبے کے گورنر جاوید بشارت نے بتایا کہ اتوار کی شب ضلع اندرابمیں دو گروہوں کے درمیان شادی کی تقریب میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مہمان تھے جن کی عمرین 16 سے 60 سال کے درمیان تھیں۔

پولیس چیف کرنل گلستان کاسانی کا کہنا ہے کہ دونوں گروہوں کے درمیان کئی سال پرانی دشمنی تھی۔

انھوں نے کہا کہ تصادم تب ہوا جن صوبائی پولیس افسر کو شادی کی تقریب کے دوران قتل کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ شادی ایک مقامی مولوی کے بیٹے کی تھی اور ایک گھر میں 400 کے قریب مہمان جمع تھے۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے لاشوں کو اکھٹا کیا تو یہ پتہ نہیں چل رہا تھا کہ جون قاتل تھا اور کون مقتول کیونکہ وہاں ہتھیار موجود نہیں تھے۔

اسی بارے میں