بھارتی صدر کی اہلیہ سورا مکھرجی انتقال کر گئیں

تصویر کے کاپی رائٹ presidentofindia
Image caption بھارتی صدر پرنب مکھرجی کی اہلیہ گلوکارہ اور پینٹر تھیں

بھارت کے صدر پرنب مکھرجی کی بیوی سورا مکھرجی کا منگل کی صبح انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 74 سال تھی۔

صدر پرنب مکھرجی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان کے انتقال کی خبر دی گئی ہے۔

سورا مکھرجی کا انتقال منگل کی صبح 10 بج کر 51 منٹ پر ہوا۔

بیان میں کہا گیا: ’بہت افسوس کے ساتھ آپ کو بتایا جا رہا ہے کہ خاتون اول سورا مکھرجی کا آج (18 اگست سنہ 2015 ) صبح دس بج کر 51 بجے انتقال ہو گیا۔‘

سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد سات اگست کو انھیں آرمی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انھیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

اپنی بیوی کی خراب طبیعت کی وجہ سے صدر اڑیسہ دورہ مختصر کرکے جلد ہی دہلی واپس آئے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ pti
Image caption تصویر میں صدر پرنب مکھر جی کے ساتھ

سورا مکھرجی کی پیدائش آج کے بنگلہ دیش میں واقع جسور میں 17 ستمبر سنہ 1940 کو ہوئی تھی۔ 13 جولائی سنہ 1957 کو ان کی شادی پرنب مکھرجی سے ہوئی تھی۔

ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔

سورا مکھرجی رویندر موسیقی کی گلوکارہ کے ساتھ ساتھ پینٹر بھی تھیں۔ انھوں نے دو کتابیں بھی لکھی تھیں۔

اسی بارے میں