شارجہ میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ایک بلند و بالا رہائشی عمارت میں آتشزگی سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس عمارت کی کئی تصاویر پوسٹ کی گئی جن میں 24 منزلہ عمارت میں آگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

کئی افراد کو دھوئیں سے متاثر ہونے پر امداد دی گئی ہے اور وہاں مقیم افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ تاحال کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ملی ہے۔

شارجہ سول ڈیفنس کے سربراہ بریگیڈیئر عبداللہ نے گلف نیوز کو بتایا کہ عمارت میں آگے لگنے کے بعد وہاں سے رہائشیوں کو باہر نکال کر بحلی کی ترسیل بند کر دی گئی۔

گلف نیوز کے مطابق اس رہائشی عمارت میں ایک اندازے کے مطابق 200 خاندان رہائش پذیر تھے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ عمارت کی نچلی منزل پر لگی جس کے بعد وہ تیزی سے اوپر کی جانب پھیل گئی۔

اطلاعات کے مطابق آگ کی وجہ اس عمارت کے قریب شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔