گھر بیٹھے بس کی سیٹ بک کروائیں

تصویر کے کاپی رائٹ siddharth sharma

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک ایسی ایپلیکیشن لانچ کی گئی ہے جس پر لوکل بس میں گھر بیٹھے سیٹ بک کروائی جا سکتی ہے۔

یہ ایپلیکیشن لانچ کرنے والی پرائیویٹ کمپنی اپنی خدمات دہلی اور دیگر شہروں میں بھی دے رہی ہے۔

ممبئی میں یہ بس سروس ’آر بس‘ اور دہلی میں ’شٹل‘ نامی ایپلیکیشن اس کام کو سر انجام دے رہی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ siddharth sharma

تاہم اس سروس کے بارے میں زیادہ لوگوں کو علم نہیں ہے۔

ممبئی کے رگھوویر چترویدی کہتے ہیں ’مجھے ان ایپلیکیشنز کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہے اور ہم ان کا استعمال اس وقت تک نہیں کر سکتے جب تک یہ تمام روٹس پر دستیاب نہ ہو جائیں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ ayush

آر بس کمپنی کے مالک سدھارتھ اس سے اتفاق کرتے ہوئے کہتے ہیں ’مسئلہ یہ ہے کہ ہم اس ایپلیکیشن کو زیادہ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک کیسے پہنچیں؟ بس کمپنیوں کے پاس کل 13 سے 14 بسیں ہوتی ہیں اور وہ سواریوں کا پورا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہوتے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ ayush

سدھارتھ کہتے ہیں ’ہمارا مقابلہ براہ راست ریاست نقل و حمل سے ہے ایسے میں ممبئی بلدیہ کی 3,860 بسیں اور دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 5,800 بسوں سے ٹائی اپ کیے بغیر ہمارا چلنا مشکل ہے۔‘

لیکن مہاراشٹر حکومت کی ٹرانسپورٹ وزارت کے ایک افسر نے بتایا کہ اتنے بڑے پیمانے پر چل رہی بسوں کو ایک نیٹ ورک سے شامل کرنا تھوڑا مشکل کام ہے لیکن پھر بھی ایسا کیا جا سکتا ہے۔