بھارتی حکومت کا کتے کے لیے اعزاز

Image caption ریکس ایک سیاہ لیبراڈر ہے جو بھارت تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کے یونٹ کے -9 (کنائن) کا حصہ ہے

بھارتی حکومت سات سال کے ایک ایسے کتے کی عزت افزائي کرنے والی ہے جسے دھماکہ خیز مواد سونگھ كر اسے تلاش کرنے میں مہارت حاصل ہے۔

ریکس ایک سیاہ لیبراڈور ہے جو بھارت تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کے یونٹ کے 9 (کنائن) کا حصہ ہے۔ اسے اس یونٹ کے ’ٹاپ ڈاگ‘ میں شمار کیا جاتا ہے۔ کے 9 یونٹ کا استعمال زیادہ تر بڑے پروگراموں کی حفاظت میں کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں اختتام پذیر انڈیا افریقہ سربراہی اجلاس میں حفاظت فراہم کرنے اور نگرانی کے لیے جن 20 کتوں کا استعمال کیا گیا تھا ان میں ریکس بھی شامل تھا۔

ایک سینیئر پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا: ’بھارت افریقہ کے سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سکیورٹی نے سیکورٹی ڈرل کے دوران پانچ گرام آر ڈی ایکس ان کی کرسی کے نیچے رکھا تھا۔‘

Image caption کے -9 یونٹ کے کتوں کا استعمال زیادہ تر بڑے پروگراموں کی حفاظت میں کیا جاتا ہے

انھوں نے بتایا کہ ’ریکس نے اس دھماکہ خیز مواد کو صرف دو منٹ میں ڈھونڈ نکالا۔‘

اس سے پہلے کے -9 کا استعمال امریکی صدر براک اوباما کے بھارت کے دورے کے وقت بھی کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی یوگا دن، یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی کے -9 یونٹ کے کتے اپنا ہنر دیکھیے چکے ہیں۔

اسی بارے میں