’سچن کو نہیں جانتے؟‘ بھارتی برہم

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سچن سے ان کا پورا نام اور پتہ پوچھنے پر بھارتیوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے

معروف کرکٹر سچن تنڈولکر کے بھارتی شائقین برطانوی ایئر لائن برٹش ایئر ویز کو ایک ٹویٹ کی بنا پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تنڈولکر نے ایئر لائن کو ٹویٹ کر کہ شکایت کی تھی کہ انھیں اچھی سروس نہیں دی گئی تھی اور کہا تھا کہ عملے کو صارفین کی ’کوئی پروا نہیں ہے۔‘

سچن تندولکر ورلڈ کپ 2015 کے سفیر مقرر

سچن اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کریں گے

ایئر لائن نے تنڈولکر کی ٹویٹ کے رد عمل میں انھیں تکلیف پہنچانے پر معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ ان کی شکایت کی تحقیق کرنے کے لیے ان سے ان کا پورا نام اور پتہ پوچھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption ٹنڈولکر کی ٹویٹ
تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption ٹنڈولکر کی ایک اور ٹویٹ
Image caption برٹش ایئر ویز کا رد عمل

بھارتی شائقین کو شدید غصہ ہے کہ برٹش ایئر ویز تنڈولکر جیسی شخصیت سے واقف نہیں ہے اور انھوں نے سوشل میڈیا پر کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

برٹش ایئر ویز کی ٹویٹ کے رد عمل میں کچھ بھارتی شہریوں کی ٹویٹس اتنی جذباتی تھیں کہ کچھ لوگوں نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کو وہ برطانیہ کا دورہ منسوخ کر دیں۔

ٹوئٹر پر بھارت کے ٹرینڈز میں اس وقت برٹش ایئرویز سب سے زیادہ زیر بحث ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption ٹوئٹر پر ایک شائقین کا رد عمل
تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption ٹوئٹر پر ایک شائق کی ٹویٹ
تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption ٹوئٹر پر ایک شائق کی ٹویٹ
تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption تندولکر کے کچھ شائقین انھیں خدا کہتے ہیں

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ جیسے سیاست دانوں نے بھی اس موضوع پر تبصرہ کیا ہے۔

بھارتی تنڈولکر کے حوالے سے خاص طور پر حساس ہوتے ہیں۔

مقبول ترین کرکٹر کو دنیا بھر میں کرکٹ کے سب سے بہترین بلے بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، یہاں تک کہ لوگ انھیں اکثر ’خدا‘ کہتے ہیں۔

کئی مندر بھی تنڈولکر کے نام سے منسوب کیے گئے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption تندولکر کو دنیا بہترین بلے بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے
تصویر کے کاپی رائٹ AFP

موجودہ واقعہ وہ پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں بھارتی شہریوں نے تنڈولکر کے حوالے سے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

سنہ 2014 میں ٹینس سٹار ماریا شاراپووا کو شدید غصے اور تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھاجب انھوں نے اعتراف کیا تھا کہ انھیں پتہ نہیں تھا کہ تنڈولکر کون ہیں۔

اسی بارے میں