ہائیبرڈ عمارت: ’مغرب کا مشرق‘سے ملاپ

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ملک کے شمالی شہر ’شجیازوانگ‘میں اس عمارت کا آدھا حصہ بیجنگ میں قائم ’ٹیمپل آف ہیون‘ کی عمارت کی نقل ہے اور اس کا دوسرا حصہ امریکہ کی مشہور عمارت ’کیپیٹل‘ کی نقل ہے

چین دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات کی نقلیں تیار کرنے میں مشہور ہے لیکن اب اس نے دو مقبول سیاحتی عمارتوں کو ایک ہی عمارت میں تعمیر کر کے اپنی مہارت دکھائی ہے۔

ملک کے شمالی شہر ’شیجیاژوانگ‘میں اس عمارت کا نصف حصہ بیجنگ میں قائم ’ٹیمپل آف ہیون‘ کی عمارت کی نقل ہے اور اس کا دوسرا حصہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مشہور عمارت ’کیپیٹل‘ کی نقل ہے۔

وہ ماڈل جو خود اشتہار بن گئی

چین: عمارت گرنے کے حادثے میں 17 افراد ہلاک

ویب سائٹ ’چائنا نیوز‘ کے مطابق اس عمارت کی چار منزلیں ہیں اور یہ شہر کے مضافات میں ٹیلی وژن اور ریڈیو کے ایک سٹوڈیو میں قائم ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اس عمارت کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک ایسے ملک میں تعمیر کی گئی ہے جس میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات کی نقلوں کی کمی نہیں ہے

اس عمارت کے بارے میں سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث کا جا رہی ہے اور چین میں سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ سینہ ویبو پر کئی لوگوں نے کہا ہے کہ یہ ایک بہت اچھا منصوبہ ہے۔

ایک شخص نے لکھا:’ایک طرف سے آپ فلمیں دیکھ سکتے ہیں اور دوسری طرف ایک مغربی منظر دیکھ سکتے ہیں۔‘

ایک دیگر شخص نے لکھا: ’اس عمارت نے تو کافی تعمیراتی اخراجات بچائے ہوں گے۔ یہ کتنی عجیب اور پیاری ہے!‘

لیکن جہاں پر کچھ لوگوں اس عمارت کو امریکہ اور چین کے درمیان ’دوستی کی علامت‘ کہتے ہیں ہے وہاں دیگر کہتے ہیں کہ یہ عمارت ’اس کے ڈیزائنرز کے درمیان ایک جھگڑے‘ کا نتیجہ ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption شجیازوانگ کی عمارت کے ساتھ ساتھ لوگ مصر کا مشہور ’سفنکس‘ یا ابوالہول کا بت دیکھ سکتے ہیں

اس عمارت کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک ایسے ملک میں تعمیر کی گئی ہے جس میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات کی نقلوں کی کمی نہیں ہے۔

شیجیاژوانگ کی عمارت کے ساتھ ساتھ لوگ مصر کا مشہور ’سفنکس‘ یا ابوالہول کا بت دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ملک کے دیگر مقامات پر سیاحوں کو لندن کی علامتی ’ٹاؤر برج‘، آسٹریا کی پہاڑیوں میں واقع ایک مشہور گاؤں ’ہال سٹیٹ‘ اور یہاں تک کہ مقبول اطالوی شہر ’وینس‘ کی نقل بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اسی بارے میں