افغانستان میں دولت اسلامیہ کے نئے ریڈیو سٹیشن کا آغاز

Image caption دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے اپنی تنظیم میں بھرتیاں بڑھانے کے لیے ایک نئے ریڈیو سٹیشن کا آغاز کیا ہے

افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے تنظیم میں مزید لوگوں کو شامل کرنے کے لیے ملک کے مشرق میں ایک ریڈیو سٹیشن کا آغاز کیا ہے۔

دولتِ اسلامیہ کے رہنما کہیں نہیں چھپ سکتے: براک اوباما

’دولتِ اسلامیہ نے شام اور عراق میں ایک ارب ڈالر لُوٹے‘

صوبہ ننگرہار میں مقامی کونسل کے ارکان کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ ایک ایف ایم ریڈیو سٹیشن کے ذریعے اپنی نشریات کر رہی ہے اور پورے علاقے میں سنائی دے رہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شدت پسند تنظیم اپنی نشریات میں حکومت مخالف بیان جاری کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھرتی ہونے پر زور دے رہی ہے۔

دولت اسلامیہ مشرقی افغانستان کے اُن علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر کے زور پکڑ رہی ہے جو ایک وقت میں طالبان کے زیر قبضہ علاقے تھے۔

بی بی سی کی پشتو سروس کے مطابق دولت اسلامیہ کی ریڈیو نشریات شام میں دو گھنٹوں کے لیے صوبوں کنڑ اور ننگرہار کے کچھ حصوں میں سنی جا سکتی ہے۔

پشتو سروس کے مطابق اپنی نشریات میں دولت اسلامیہ کے جنگجو مذہبی گیت گانے کے ساتھ ساتھ اپنے ایجنڈے کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔

اسی بارے میں