ریپ کے بعد جلا کر مار ڈالنے کی کوشش

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption دہلی میں ریپ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے اسے ’ریپ کیپٹل آف ورلڈ‘ کا نام دیا جانے لگا ہے

بھارت کے دارالحکومت دہلی کے علاقے گریٹر نویڈا میں ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور اسے زندہ جلا کر ہلاک کردینے کی کوشش کی اندوہناک واردات کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس تشدد کا نشانہ بننے والی 15 سالہ لڑکی ایک مقامی ہسپتال میں موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

دہلی پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار راکیش یادیو نے بی بی سی ہندی سروس سے بات کرتے ہوئے ملزم کی شناخت اجے شرما کے طور پر کی۔

انھوں نے بتایا کہ اجے شرما نے لڑکی کو اپنے گھر کی ٹیریس پر ملنے کو کہا، جہاں اسے ریپ کرنے کے بعد اسے جلا کر ہلاک کر دینے کی کوشش کی۔

انھوں نے بتایا کہ شرما کے خلاف ریپ اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تگری نامی جس گاؤں میں یہ واردات پیش آئی ہے، وہاں پائے جانے والے عوامی غم و غصے کے مد نظر سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ تہرے عشق کا لگتا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں