انڈیا میں 160 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ٹرین کا افتتاح

تصویر کے کاپی رائٹ india railway
Image caption گاتیمان ایکسپریس جمعے کے علاوہ ہفتے میں ہر روز چلے گی

انڈیا کے وزیر ریلوے نے منگل کے روز دہلی کے نظام الدین ریلوے سٹیشن سے انڈیا کی سب سے تیر رفتار ٹرین کا افتتاح کیا ہے۔

گاتیمان ایکسپریس 160 کلومیٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے۔

انڈیا کے وزیر ریلوے سریش پربھو نے نظام الدین ریلوے سٹیشن سے جھنڈی لہرا کر گاتیمان ایکسریس کا افتتاح کیا۔گاتیمان ایکسپریس دہلی سے آگرہ تک چلے گی۔

انڈیا ریلوے کے اہلکار نے کہا کہ گاتیمان نے 200 کلومیٹر کا فاصلہ 100 منٹوں میں طے کیا ہے۔

گاتیمان ایکسپریس کے افتتاح سے پہلے راجدھانی ایکسپریس انڈیا کی سب سے تیز رفتار ٹرین تھی جو 130کلومیٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے۔

وزارت ریلوے کے مطابق گاتیمان ایکسپریس جمعے کے علاوہ ہفتے کے چھ دن چلے گی۔

گاتیمان ایکسپریس کے مسافروں کو مختلف قسم کے کھانے، مفت وائی فائی اور تفریح کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption انڈیا کی ٹرینوں کی اوسط رفتار رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے

انڈیا کا ریلوے نظام دنیا کا تیسرا بڑا ریلوے نظام ہے لیکن اسے جدید بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

نریندر مودی کی حکومت نے ریلوے کے نظام کو جدید بنانے کا عہد کیا ہے۔ حکومت نے 400 کلومیٹر کی رفتار والی ٹرین چلانے کا عہد کر رکھا ہے۔

انڈیا کی ٹرینوں کی اوسط رفتار رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اسی بارے میں