چین میں کرین گرنے سے 18 افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption کرین ایک دو منزلہ عمارت پر گری

چین کےگوانگڈنگ صوبے میں تیز ہوائوں کی وجہ سے ایک کرین کے گرنے سے کم از کم 18 لوگ ہلاک ہو گئے۔

ڈانگ گوان شہر کے ایک سرکاری اہلکار نے شن ہوا خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کرین کنٹینرز سے تیار کردہ ایک دو منزلہ عمارت پر گری۔ لو بن نے کہا کہ بدھ کی صبح کو جب یہ حادثہ پیش آیا تو عمارت کے اندر 139 تعمیراتی کام کرنے والے موجود تھے ۔

ان میں سے اکثر صحیح سلامت نکل آئے لیکن جمعرات تک 18 ملازم ہسپتال میں تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption 100 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی تیز ہوائوں کی وجہ سے یہ کرین عمارت پر گری
تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption حادثے کی تحقیقات کے لیے سرکاری تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی ہے
تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption اب بھی چار زخمی ملازمین کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے

اسی بارے میں