سیلفی لیتے ہوئے خود کو گولی مار لی

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی عمر 15 سال ہے اور اسے ضلع پٹھان کوٹ کے ایک ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

انڈین ریاست پنجاب میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک نوعمر لڑ کے نے اس وقت اپنے سر میں گولی مار لی جب وہ پستول کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا۔

مذکورہ بچہ شدید طور پر زخمی ہے جس کا مقامی ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی عمر 15 سال ہے اور اسے ضلع پٹھان کوٹ کے ایک ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعے کی شام کو پیش آیا۔ لڑکا اپنے گھر میں اپنی بہن کے ساتھ تھا جس نے اپنے والد کی پستول نکال لی تھی۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آيا جب لڑکا پستول کے ساتھ سیلفی لے رہا تھا۔ اتفاق سے پستول بھری ہوئی تھی اور گولی چل گئي۔

پولیس کے مطابق بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس فروری میں ایک بچے نے ٹرین کے سامنے سیلفی لینی کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔

ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس دنیا بھر میں سیلفی لینے کی کوشش میں حادثات کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہے اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق بھارت سے ہے۔

اسی بارے میں