افغانستان: ٹینکر اور بسوں کی ٹکر میں 73 افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption دونوں بسوں میں مسافر بھرے ہوئے تھے

افغانستان کے صوبہ غزنی میں تیل کے ایک ٹینکر اور دو بسوں کی ٹکر میں کم از کم 73 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ اس میں مزید 50 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں غزنی صوبے کے ہسپتال میں پہنچا دیا گيا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

یہ واقعہ کابل کو ملک کے جنوبی شہر قندھار سے جوڑنے والی شاہراہ پر پیش آيا۔ اس تصادم کے نتیجے میں ٹینکر اور دونوں بسوں میں آگ لگ گئی۔

خیال رہے کہ افغانستان میں سڑک حادثات عام ہیں کیونکہ سڑکیں اچھی نہیں ہیں اور ٹریفک اصولوں کا عام طور پر خیال نہیں رکھا جاتا۔

صوبے میں ٹریفک محکمے کے ڈائریکٹر محمداللہ احمدی نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا کہ یہ حادثہ غلط ذرائیونگ کا نتیجہ ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption مقامی افراد نے لوگوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا

انھوں نے بتایا کہ مقامی افراد نے آگ جھانے میں تعاون کیا اور زندہ افراد کو ملبے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مشرقی صوبے غزنی میں گورنر کے ترجمان جاوید سلانگی نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے دستاویزات دیکھے ہیں جس کے مطابق دونوں بسوں میں کم از کم 125 مسافر سوار تھے۔

اسی بارے میں