والدہ کے ساتھ تصاویر پر مودی کی تعریف

تصویر کے کاپی رائٹ NARENDRA MODI
Image caption ہیرابین مودی جن کی عمر 90 برس سے زائد ہے اپنے آبائی علاقے گجرات کے ایک قصبے میں رہتی ہیں

انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ان کی والدہ کی جانب سے ان کی سرکاری رہائش گاہ کا پہلا دورہ کرنے کی تصاویر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیں تو صارفین نے اس کا خیر مقدم کیا۔

مودی کے اس فیصلے پر ان کے فلوورز نے انھیں سراہا۔

ہیرابین مودی جن کی عمر 90 برس سے زائد ہے اپنے آبائی علاقے گجرات کے ایک قصبے میں رہتی ہیں۔

وہ پہلی بار دہلی میں اپنے بیٹے کی سرکاری رہائش گاہ آئی تھیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ NARENDRA MODI

مودی نے اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں اور ٹویٹ کی کہ ’بہت عرصے کے بعد والدہ کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔‘

مودی سنہ 2014 میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد بے جی پارٹی کی جانب سے ملک کی وزیرِ اعظم منتخب ہوئے تھے۔

مودی نے ٹویٹ کی ’میری والدہ گجرات لوٹ گئی ہیں۔ بہت عرصے کے بعد ان کے ساتھ اچھا وقت گزارا اور یہ آر سی آر (ریس کورس روڈ) ان کا پہلا دورہ تھا۔‘

بیشتر ٹوئٹر صارفین نے مودی کی جانب سے اپنی والدہ کو دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر بلانے کے فیصلہ کی تعریف کی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ NARENDRA MODI
تصویر کے کاپی رائٹ
تصویر کے کاپی رائٹ

اسی بارے میں