انڈیا میں مزید سرمایہ کاری کریں گے: ایمازون

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

ایمازون نے اعلان کیا ہے کہ وہ انڈیا میں اپنی سرمایہ کاری میں مزید تین بلین ڈالر کا اضافہ کرے گا اور اس کے ساتھ اس کی کُل سرمایہ کاری پانچ بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

آن لائن ریٹیل کمپنی ایمازون نے 2014 میں انڈیا میں دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا اور انڈیا میں اس کے 45 ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں۔

ایمازون کے چیف ایگزیکٹیو جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ انڈیا میں اب بھی بہت مواقعے ہیں اور یہ خطہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

انھوں نے یہ بات واشنگٹن میں اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ 2014 میں کمپنی نے کہا تھا کہ انڈیا جلد ہی وہ ملک بن جائے گا جس نے ایک بلین ڈالر کی فروخت کا ہدف سب سے تیزی سے حاصل کیا۔

تاہم ایمازون کا انڈیا کی ریٹیل کمپنیوں فلپ کارٹ اور سنیپ ڈیل کے ساتھ سخت مقابلہ ہے۔

جیف بیزوس کا کہنا تھا ’ہم نے تقریباً 45 ہزار افراد کو انڈیا میں روزگار دیا ہے اور انڈیا کی معیشت میں مزید مواقعے موجود ہیں۔ ہماری ایمازون کی انڈیا میں ٹیم نہایت ہی مشکل اہداف کو حاصل کر رہی ہے۔‘

اسی بارے میں