’تربوز آپ کو جواب نہیں دے گا!‘

تصویر کے کاپی رائٹ SINA WIEBO
Image caption چند سوشل میڈیا صارفین نے جلد ہی یہ بات واضح کر دی کہ تربوز کو ٹھوک بجا کر دیکھنے کی روایت محض چین کا ہی خاصہ نہیں ہے کہ بلکہ دنیا بھر میں لوگ ایسے ہی تربوز پسند کرتے ہیں

تربوز گرمیوں کی ایک مرغوب غذا ہے۔ لیکن آپ یہ کیسے جان پائیں گے کہ اندر سے بہترین پکا ہوا اور لال ہے؟

ایک خیال یہ بھی ہے کہ اگر آپ تربوز کو ٹھوک بجا کر دیکھیں تو اس میں سے آنے والی مخصوص آواز یہ بتائے گی کہ یہ کھانے کے قابل ہے یا نہیں۔

اس نظریے سے آن لائن ایک بحث چھڑ گئی ہے کہ کون لوگ تربوز کو ٹھوک بجا کر دیکھنے والوں میں شامل ہیں۔

ہزاروں لوگوں نے چین کی مائیکرو بلاگنگ کی سائٹ پر اس گفتگو میں حصہ لیا جو ہزاروں میل دور اٹلی میں ہونے والے ایک واقعے سے چھڑی تھی۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایک چینی باشندے نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اٹلی کی سپر مارکیٹ میں لگے ایک بورڈ پر گاہکوں سے کہا گیا تھا کہ وہ تربوزوں کو ٹھوک بجاکر نہ دیکھیں۔ یہ بورڈ تربوزوں سے بھری ایک ریڑھی میں لگا تھا۔

بورڈ پر لکھا تھا ’برائے مہربانی تربوزوں کو ٹھوک بجا کر نہ سنیں یہ آپ کو جواب نہیں دیں گے۔‘

یہ واضح نہیں ہے کہ سپر مارکیٹ نے یہ پیغام چینی باشندوں کے لیے لکھا تھا یا نہیں۔تاہم بعض چینیوں نے اسے خود پر حملے کے طور پر لیا ہے کیونکہ یہ ان کا منفرد انداز ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ SINA WIEBO
Image caption کئی لوگوں نے تربوز کا جواب سنتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں

یہ تصویر سوشل میڈیا پر متعدد بار شیئر کی گئی جبکہ چین کے میڈیا میں بعض جگہ یہ بھی رپورٹ ہوا کہ یہ بالخصوص چینیوں کو نشانہ بنانے کے لیے لکھا گیا۔

چند سوشل میڈیا صارفین نے جلد ہی یہ بات واضح کر دی کہ تربوز کو ٹھوک بجا کر دیکھنے کی روایت محض چین کا ہی خاصہ نہیں ہے کہ بلکہ دنیا بھر میں لوگ ایسے ہی تربوز پسند کرتے ہیں۔

اس کے بعد اس سائن بورڈ پر لطیفے بننے لگے۔ کئی لوگوں نے تربوز کا جواب سنتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

چین میں سماجی رابطوں کی سائٹ کے صارفین چاہیے ہیں کہ چینی میڈیا کی ساکھ بھی بحال کی جائے جو اکثر سوشل میڈیا کی پوسٹس کو سچی خبر بنا کر پیش کر دیتا ہے۔ اب آن لائن صارفین اپنی بہتر معلومات بانٹنا چاہتے ہیں بالخصوص تربوز کے معاملے میں۔

کئی یہ بتانا چاہیے ہیں کہ تربوز ٹھوک بجا کر دیکھنے کا فن انھیں والدین سے ورثے میں ملا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER
Image caption چین میں سماجی رابطوں کی سائٹ کے صارفین چاہیے ہیں کہ چینی میڈیا کی ساکھ بھی بحال کی جائے جو اکثر سوشل میڈیا کی پوسٹس کو سچی خبر بنا کر پیش کر دیتا ہے

اچھا پھل خریدنے کے لیے کوئی گارنٹی نہیں ہے لیکن کسی بھی بین الاقوامی سفارتی کشیدگی کے واقعے سے بچنے کے لیے کچھ باتوں کا خیال کر لیں جن سے آپ اچھا تربوز خرید سکتے ہیں۔

  • تربوز کا وزن دیکھیں کیونکہ جتنا بھاری ہوگا اتنا اچھا ہوگا
  • یہ مضبوط ہونا چاہیے اگر یہ دبانے پر واپس آ جاتا ہے تو یہ کھانے کے لیے تیار ہے
  • اس پر بنے نشانات کو غور سے دیکھیں۔ اس کے ایک سرے پر پیلے رنگ کا دھبہ بتاتا ہے کہ یہ پک چکا ہے

اور اگر یہ سب طریقے ناکام ہو جاتے ہیں تو یقیناً آپ اسے ٹھوک بجا کر اس جواب کا انتظار کر سکتے ہیں۔

اسی بارے میں