پڑوسی انڈیا میں عدم استحکام پھیلا رہے ہیں: راج ناتھ سنگھ

تصویر کے کاپی رائٹ ROSHAN JAISWAL
Image caption راج ناتھ سنگھ نے یہ بات اتوار کے روز کہی

انڈیا کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کا نام لیے بغیر پڑوسی ملک پر انڈیا میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے یہ بات انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پامپور میں سنیچر کو ہونے والے شدت پسند حملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم بھیجنے کے اعلان کے ساتھ کہی۔

٭ سرینگر کے قریب فوجی قافلے پر حملہ، 8 ہلاک

٭ کشمیر میں فائرنگ میں تین پولیس اہلکار ہلاک

سنیچر کو پامپور میں ہونے والے شدت پسند حملے میں انڈین نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے آٹھ جوان ہلاک ہو گئے تھے جبکہ حفاظتی دستوں کی جوابی کارروائی میں دو شدت پسند بھی ہلاک ہوئے تھے۔

اتوار کو ایک تقریب کے دوران انڈین سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے راج ناتھ نے کہا: ’شدت پسند اور ہمارے پڑوسی ملک انڈیا کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں ملک کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسی طاقتوں کے خلاف کھڑے ہوں۔ ہمیں سکیورٹی فورسز کی بہادری اور ان کے کام کی تعریف کرنی چاہیے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption پامپور حملے میں کئی جوان زخمی بھی ہوئے

انھوں نے کہا: ’میں نے داخلہ سیکریٹری کو کہا ہے کہ دو رکنی کمیٹی پامپور بھیجیں، جو سکیورٹی میں آنے والی کمی پتہ لگا سکے، تاکہ ہم مستقبل میں اس بہتر سکیں۔‘

دوسری جانب شدت پسند حملے میں مارے جانے والے سی آر پی ایف کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ حملہ کرنے والوں نے کشمیر اور اسلام کو بدنام کیا ہے جبکہ اپوزیشن پارٹی نیشنل کانفرنس نے محبوبہ مفتی کے بیان پر تنقید کی ہے۔

اسی بارے میں