گاڑی سے اترنے والی عورت شیروں کے ہاتھوں ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ CCTVChinaNews

چین کے میڈیا کے مطابق بیجنگ کے وائلڈ لائف پارک میں شیروں نے ایک عورت کو ہلاک اور دوسری کو اس وقت زخمی کر دیا جب وہ اپنی گاڑی سے نیچے اتر آئیں۔

پارک کی سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عورت گاڑی سے اتر کر کھڑی ہوئی اور شیروں نے فوراً ہی ان پر حملہ کیا اور گھسیٹ کر ساتھ لے گئے۔

دوسری عورت پہلی عورت کو بچانے کے لیے گاڑی سے نکلیں اور ایک شیر نے ان پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔

چند میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی میں دونوں خواتین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے باعث ایک عورت گاڑی سے باہر نکل آئی۔

ان خواتین کے ساتھ ایک مرد بھی تھا جس نے انھیں کو بچانے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارک رینجرز چند ہی سیکنڈوں میں اس جگہ پہنچ گئے لیکن وہ عورت کو بچانے میں ناکام رہے۔

یاد رہے کہ بیجنگ وائلڈ لائف پارک میں لوگوں اپنی گاڑی لے جانے کی اجازت ہے لیکن ان کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ گاڑی سے نہ اتریں۔

اسی بارے میں