آپ نیند میں ہوں اور کمرے میں تیندوا گھس آئے؟

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption بھارت میں اکثر اواقات تیندوے آبادی میں گھس آتے ہیں

انڈیا کے شمالی علاقے کے سیاحتی مقام پر واقع ہوٹل میں رات کے وقت ایک تیندوا کھڑکی توڑ کر جوڑے کے کمرے میں گھس گیا۔

انڈیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اتوار کو علی الصبح جب تیندوا کھڑکی کے راستے ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوا تو اس وقت سمت راٹھور اور ان کی اہلیہ شیوانی سو رہے تھے۔

٭ تیندوا پکڑنے کی کوشش کے دوران چھ زخمی

جوڑا آواز پر بیدار ہوا تو تیندوے کو سامنے دیکھ کر اسے خوف کا جھٹکا لگا۔

مقیم جوڑا کسی طرح سے تیندوے کو کمرے کے باتھ روم میں بند کرنے میں کامیاب ہو گیا اور ہنگامی صورتحال کا الارم آن کر دیا۔

تیندوا بعد میں کمرے سے جنگل کی جانب بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ ہوٹل ریاست اتراکھنڈا کے علاقے نینی تال میں جنگل کے قریب واقع ہے اور یہاں رات کے وقت اس طرح جانور کا احاطے میں گھس آنا کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔

اس علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں چند ہفتے پہلے ایک کالا ریچھ بھی کھڑکی کے راستے کمرے میں داخل ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں