BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 October, 2003, 04:38 GMT 09:38 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
شمسی طوفان
اب تک ریکارڈ کئے جانے والے شمسی طوفانوں میں یہ سب سے طاقتور طوفان
اب تک ریکارڈ کئے جانے والے شمسی طوفانوں میں یہ سب سے طاقتور طوفان ہے
 

کرہِ ارض کی فضا سے ٹکرانے والے سب سے طاقت ور شمسی طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی مقناطیسی شعاؤں سے جاپان کا ایک مصنوعی سیارہ تباہ ہو گیا ہے۔

سورج کی سطح سے گیسوں اور برقی ذرات کے اخراج سے پیدا ہونے والا یہ شمسی طوفان اگر برقرار رہا تو یہ خاصا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ سے ریڈیو کی نشریات، بجلی کی ترسیل، سٹلائٹ کا مواصلاتی نظام اور مصنوعی سیارے تباہ ہو سکتے ہیں۔

دنیا کے مختلف حصوں میں موجود بجلی کی تاریں بھی اس شمسی طوفان کے باعث پیدا ہونے والے مقناطیسی طوفان سے متاثر ہو سکتی ہیں۔

اس طوفان کے اثرات چوبیس گھنٹوں تک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم اس طوفان کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ اس سے آسمان میں حیران کن روشنیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گھروں میں ٹی وی کی نشریات میں خلل پیدا ہو جائے تو لوگ باہر نکل کر ان حیرت انگیز روشنیوں کا نظارہ کر سکتے ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد