BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 February, 2006, 23:06 GMT 04:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’عراق کی تاریخ کا سیاہ دن‘
 
سامرا دھماکہ
سامرا میں مقدس مزار کے تباہ شدہ گنبد کا ایک منظر
سامرا میں ہونے والے دھماکے کے بعد پورے عراق کے مسلمانوں میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ بغداد میں بھی کاروبارِ زندگی معطل رہا اور احتجاج کے طور پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

ان کے غصے کا محور بغداد سے ساٹھ کلومیٹر دور سامرا کا شہر تھا جہاں اب عسکری مزار کے تاریخی سنہری گنبد کی جگہ ملبے کا ڈھیر پڑا ہوا ہے۔ بدھ کی صبح مزار کے احاطے میں مسلح افراد گھس گئے تھے اور چاروں طرف دھماکہ خیز مواد لگا کر اسلام کے اس مقدس اور تاریخی مزار کو اڑا دیا تھا۔

عراقی پارلیمان کے ڈپٹی سپیکر نے حسین ال شہرستانی نے کہا کہ یہ ان کے ملک کے لیے ایک سیاہ دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام عراقیوں کے لیے ایک بڑے المیے کا دن ہے۔ سامرا میں ہونے والا جرم عراق کے خلاف ہے، ملک کے سب سے مقدس مزاروں میں سے ایک خلاف ہے اور تمام عوام یہ خبر سننے کے بعد انتہائی دکھی ہیں۔

عسکری تمام مسلمانوں کے لیے مقدس ہے لیکن اہلِ تشیع کے لیے زیادہ مقدس ہو جاتا ہے کیونکہ یہاں ان کے دو اہم امام دفن ہیں۔ عراق میں اہلِ تشیع کے روہانی پیشوا، آیت اللہ علی سستانی نے اپنے ماننے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے غصے کا اظہار ضرور کریں لیکن اس کا ترکی بہ ترکی جواب نہ دیں۔ لیکن ان کی بات پر سب نے کان نہیں دھرا۔ بدھ کی شام تک تین سنی علماء قتل کر دیے گئے تھے اور ایک درجن سے زیادہ مساجد پر حملہ ہو چکا تھا۔ اگر سامرا میں حملہ کرنے والوں کا مقصد ملک میں ہونے والی فرقہ وارانہ تقسیم کو مزید ہوا دینا تھا تو بظاہر لگتا ہے کہ وہ اس میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
عراق: شیعہ اتحاد کی برتری
20 January, 2006 | آس پاس
خودکش دھماکوں میں 120 ہلاک
05 January, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد