BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 September, 2006, 17:27 GMT 22:27 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’عراق،افغانستان سے واپسی ٹھیک نہیں‘
 
بلیئر
’دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور یہ کئی دہائیوں سے پروان چڑھ رہا ہے‘
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے جو ایک سال کے اندر وزیر اعظم کے عہدے سے استعفٰی دینے کا ارادہ کر چکے ہیں ، لیبر پارٹی کے سالانہ اجلاس سے بطور لیڈر اپنی آخری تقریر میں کہا کہ برطانیہ کے عراق اور افغانستان سے فوجیں واپس بلا لینے سے دنیا کوئی زیادہ محفوظ جگہ نہیں بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور عراق سے فوجیں واپس بلانے کا مطلب میدان چھوڑنا ہو گا جو مستقبل میں دنیا کی سلامتی کے لیئے خطرہ ہو گا۔

ٹونی بلیئر نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور یہ کئی دہائیوں سے پروان چڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی خلاف جنگ مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ ان انتہا پسندوں کے خلاف ہے جن کے اعمال اسلام کی اصل روح کو خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ مغربی اقدار دنیا میں تبدیلی لے کر آئیں تو پھر مغرب کو خود بھی عدل و انصاف کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔

ٹونی بلیئر نے کہا کہ بحثیت وزیرا اعظم اپنے بقیہ دور میں وہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد