BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق سے جلد نکلنا بہتر: برطانوی جنرل
 
رچرڈ ڈینٹ
’ہمیں ماننا چاہیے کہ سن دو ہزار تین میں ہماری فوجی کارروائی حقیقتاً لات مار کر دروازہ کھولنے والی بات تھی‘
برطانوی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق میں برطانوی فوج کی موجودگی سکیورٹی کے مسائل کو گھمبیر کر رہی ہے۔

روزنامہ ڈیلی میل میں چیف آف دی جنرل سٹاف سر رچرڈ ڈینٹ سے ایک بیان منسوب کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو ’عنقریب کسی وقت نکل جانا چاہیے‘۔

بِن بلائے مہمان
 ایک غیر ملکی کی حیثیت سے آپ کسی کی دعوت پر وہاں جائیں تو خیر مقدم ہو سکتا ہے لیکن ہمیں اُس وقت عراق آنے کی یقیناً دعوت نہیں دی گی تھی
 
سر رچرڈ ڈینٹ
سر رچرڈ نے مزید کہا کہ ابتداء میں برطانوی فوج کی آمد پر پایا جانے والا برداشت کا رویہ ’اب عدم برداشت میں بدل چکا ہے، اور یہ حقیقت ہے‘۔

برطانیہ میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایک سابق وزیر دفاع ڈوُگ ہینڈرسن نے اس بیان کو حیران کن قرار دیا کیونکہ ایسا ’معلوم ہوتا ہے کہ یہ حکومت کی منظوری کے بغیر دیا گیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ ایسی بات کر رہے ہیں جو میں اور کئی اور لوگ کچھ عرصے سے کرتے آ رہے ہیں لیکن میرے خیال میں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیف آف سٹاف نے حکومتی پالیسی پر بظاہر حکومت کی منظوری کے بغیر ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس سے اہم آئینی مسئلہ پیدا ہوتا کہ آیا فیصلے منتخب سیاستدان کر رہے ہیں یا مسلح افواج‘۔

آئینی مسئلہ
 ’وہ ایسی بات کر رہے ہیں جو میں اور کئی اور لوگ کچھ عرصے سے کرتے آ رہے ہیں لیکن میرے خیال میں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیف آف سٹاف نے حکومتی پالیسی پر بظاہر حکومت کی منظوری کے بغیر ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس سے اہم آئینی مسئلہ پیدا ہوتا کہ آیا فیصلے منتخب سیاستدان کر رہے ہیں یا مسلح افواج
 
سابق وزیر دفاع
اسی طرح ٹونی بلیئر کی عراق پالیسی کے مخالف ایک رکن پارلیمنٹ جان مکڈانلڈ نے جو عراق سے فوج کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں اپنے رد عمل میں کہا کہ ’میرے خیال میں یہ فیصلہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دینا چاہیے۔ میرے خیال میں وقت آ گیا ہے کہ اس موضوع پر باقاعدہ بحث کی جائے۔ میرے خیال میں ہمیں برطانوی عوام کی رائے بھی لینا چاہیے۔ اس پر جماعتی وفاداریوں سے بالا بحث ہونی چاہیے کہ ہمیں اس دلدل سے کیسے نکلنا ہے جس ہم پھس گئے ہیں‘۔

چیف آف سٹاف سر رچرڈ نے اگست میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں یہ نہیں کہتا کہ دنیا بھر میں ہمیں جن مشکلات کا سامنا ہے اس کی وجہ عراق میں ہماری موجودگی ہے لیکن یقیناً عراق میں ہماری موجودگی ان کو بھڑکاتی ہے‘۔

سر رچرڈ نے اخبار کو بتایا کہ ’ہم ایک مسلمان ملک میں ہیں اور مسلمانوں کے غیر ملکیوں کی ان کے ملک میں موجودگی کے بارے میں نظریات بالکل واضح ہیں‘۔

’ایک غیر ملکی کی حیثیت سے آپ کسی کی دعوت پر وہاں جائیں تو خیر مقدم ہو سکتا ہے لیکن ہمیں اس وقت عراق آنے کی یقیناً دعوت نہیں دی گی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں تسلیم کرنا چاہیے کہ سن دو ہزار تین میں ہماری فوجی کارروائی حقیقتاً لات مار کر دروازہ کھولنے والی بات تھی‘۔

برطانوی جنرل کے بیان پر ردِ عمل

میجر جنرل پیٹرک کورڈنگلی
’میرے خیال میں ان کا یہ کہنا ایک بہادری کی بات ہے۔ میں اس سے متفق ہوں۔ میرے خیال میں ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب آپ کو عراقیوں کو اپنی سلامتی کی ذمہ داری دینی چاہیئے‘۔

ڈاؤننگ سٹریٹ
’یہ اہم ہے کہ لوگ یاد رکھیں کہ ہم عراق میں جمہوری طور پر منتخب عراقی حکومت کے کہنے پر ہیں۔ تاکہ اقوامِ متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت ان کی حمایت کر سکیں‘۔

وزارتِ دفاع
’عراق میں ہماری حکمتِ عملی بڑی واضع ہے۔ ہم وہاں اپنے بین الاقوامی ساتھیوں کے ساتھ ہیں، ایک جمہوری طور پر منتخب شدہ حکومت کی حمایت کے لیئے ہیں اور اقوامِ متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت ہیں‘۔

روز جینٹل، عراق میں ہلاک ہونے والے ایک فوجی کی ماں
’یہ بہت عمدہ ہے، میں خوش ہوں کہ کسی نے بالآخر یہ کہا ہے۔۔۔ میں امید کرتی ہوں کہ ٹونی بلیئر کو کچھ عقل آئے گی اور ہمارے لڑکوں کو واپس بلائیں گے، کیونکہ اصل میں وہ ہیں جن کی زندگیاں خطرے میں ہیں‘۔

 
 
اسی بارے میں
عراق کا مستقبل کیا؟
10 August, 2006 | آس پاس
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد