BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق: بم حملے میں چار ہلاک
 
بم حملہ
سڑک پر چلتی امریکی فوجی گاڑیوں کو حالیہ حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے
بغداد کے قریب ایک بم حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق یہ حملہ بدھ کے روز صبح سات بجے کے قریب بغداد سے مغرب میں ایک سڑک پر ہوا۔

کچھ اطلاعات کے مطابق بم سڑک پر نصب کیا گیا تھا تاہم فوج کے بیان میں دھماکے کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

 ان ہلاکتوں سے عراق میں صرف اس مہینے مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے
 

اس کے علاوہ عراق کے صوبے دیالہ میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک امریکی فوجہ صوبہ انبار میں فائرنگ سے ہلاک اور بغداد میں ایک فوجی اس وقت ہلاک ہوگ جب اس کے پیٹرول پر حملہ ہوا۔

ان نو ہلاکتوں سے عراق میں صرف اس ماہ مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔

اس ماہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اگر یہ اس رفتار سے جاری رہیں تو اکتوبر امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے لحاظ سے بد ترین مہینہ ثابت ہو سکتا ہے۔

خبر رساں ادرے اے ایف پی کے اندازوں کے مطابق مارچ سنہ 2003 کے بعد سے عراق میں مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد دو ہزار سات سو ستر ہو چکی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد