BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 October, 2006, 07:48 GMT 12:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق: تھانے پر حملہ، 12 ہلاک
 
دھماکہ
موصل میں پہلے بھی اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں (فائل فوٹو)
عراق کے شہر موصل سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک پیٹرول کے ٹینکر پر سوار خودکش حملہ آور نے ایک پولیس سٹیشن کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور یہ ٹینکر تیزی سے تھانے کی طرف چلا کر لے جا رہا تھا جب پولیس والوں نے اس پر فائرنگ کردی اور تیل کا ٹینکر دھماکے سے اڑ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے کے ہلاک شدگان میں زیادہ تر عام شہری شامل تھے جو ایک قریبی پیٹرول سٹیشن پر اپنی گاڑیوں میں پیٹرول بھرنے کے لئے انتظار کر رہے تھے۔

دھماکے کے بعد موصول میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
موصل بغداد سے تقریباً ڈھائی سو میل شمال میں واقع ہے۔

 
 
اسی بارے میں
655000 عراقی ہلاک ہوئے: سروے
11 October, 2006 | آس پاس
عراق: دھماکوں میں 25 ہلاک
17 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد