BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 October, 2006, 08:04 GMT 13:04 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ایک تہائی دنیا تشدد کی حامی
 
تشدد کے شکار
اٹلی میں لوگوں اکاسی فیصد لوگ تشدد کے استعمال کےخلاف رائے دی ہے۔
دنیا کی تقریباً ایک تہائی آبادی جیلوں میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف تشدد کے استعمال کے حق میں ہے۔

بی بی سی عالمی سروس کے سروے میں انسٹھ فیصد لوگ جیلوں میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف تشدد کے استعمال کے خلاف ہیں جبکہ اکتیس فیصد کو تشدد کے استعمال پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

پچیس ملکوں میں کئےگئے اس سروے میں ستائیس ہزار لوگوں سے پوچھا گیا تھا کہ کیا معصوم لوگوں کی جان بچانے کے لیئے جیلوں میں مبینہ دہشت گردوں سے معلومات حاصل کرنے کے لیئے تشدد کی اجازت ہونی چاہیے؟

امریکہ میں اٹھاون فیصد لوگوں نے رائے دی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران بھی انسانی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاناچاہیے جبکہ چھتیس فیصد لوگوں نے تشدد کے حق میں رائے دی۔

لوگوں کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ جیلوں میں بند مبینہ دہشت گردوں سے نپٹنے کے قانون اور ضوابط وضح کیے جانے چاہیں اور ضوابط کو کسی بھی جواز پر توڑا نہیں جانا چاہیے۔

سروے پروگرام کے ڈائریکٹر سٹیون کل نے کہا ہے کہ سروے میں جو چیز کھل کر سامنے آئی ہے وہ یہ کہ لوگوں دہشت گردی کے خطرے سے نپٹنے کے لیئے ضوابط کو توڑنے کے حق میں نہیں ہیں۔

جن ممالک میں سروے کیا گیا ان میں آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چلی، چین، مصر، فرانس، جرمنی، برطانیہ، انڈیا، انڈونیشیا، عراق، اسرائیل، اٹلی، کینیا، میکسیکو، نائجریا، فلپائن، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا، سپین ، ترکی، یوکرائن، اور امریکہ شامل ہیں۔

سروے میں شامل کیے جانے والے تمام ممالک نے جنیوا کنوینشن پر دستخط کر رکھے ہیں جس کے تحت قیدیوں پر کسی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں ہے۔

سروے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جن ممالک کو دہشت گردی کا سامنا رہا ہے وہاں کے شہری جیلوں میں تشدد کے حق میں رائے دینے پر زیادہ مائل نظر آتے ہیں۔

اسرائیل میں سب سے زیادہ لوگوں نے تشدد کے استعمال کے حق میں رائے دی ہے۔اسرائیلی مسلمانوں کی اکثریت جیلوں میں تشدد کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ قیدیوں کے ساتھ قوائد و ضوابط کے تحت سلوک کیا جانا چاہیے۔

اسرائیل کے بعد تشدد کے حامی ممالک میں عراق، فلپائن، انڈونیشیا، روس اور چین شامل ہیں۔

تشدد کے خلاف سب سے زیادہ رائے اٹلی کے لوگوں نے دی۔ اٹلی میں اکاسی فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ کسی بھی جواز پر تشدد کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

آسٹریلیا، فرانس اور برطانیہ میں لوگوں کی اکثریت نے تشدد کے خلاف رائے دی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
لنڈی انگلینڈ کو تین سال قید
28 September, 2005 | فن فنکار
سروے ٹیموں کے خلاف عوامی غصہ
07 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد