BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 October, 2006, 01:59 GMT 06:59 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ریپ کیس: گیارہ امریکیوں پر مقدمہ
 
ان واقعات کی وجہ سے عراقی عوام میں امریکی فوج کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے
امریکی فوج نے عراقیوں کے قتل کے تین مختلف واقعات میں گیارہ امریکی فوجیوں کے خلاف مقدمہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ایک نو عمر عراقی لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ اور بعد میں اہلِ خانہ سمیت اس کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔

عراقی شہریوں کے قتل اور آبروریزی کے الزامات پر کورٹ مارشل کے ان تین میں سے دو مقدمات میں الزام ثابت ہونے پر فوجیوں میں سے دو کو موت کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔

امریکی فوج کی سیکنڈ برگیڈ ان کے فوجیوں کے خلاف دو کورٹ مارشل ہو رہے ہیں۔ ان میں چار فوجیوں کے خلاف محمودیہ میں ایک چودہ سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کے بعد اسے اور اس کے خاندان کے دوسرے افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ ان پر لوٹ مار کا الزام بھی ہے۔

اس معاملے میں چار فوجیوں میں سے دو کو الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ پانچویں فوجی کو جو اس گروپ کا سرغنہ تھا، ذہنی طور پر صحیح نہ ہونے کی بنا پر فوج سے رخصت کر دیا گیا ہے۔

الزام ثابت ہونے پر دو فوجیوں کو سزائے موت ہو سکتی ہے

فوج سے فارغ ہونے والا یہ شخص الزامات کو رد کرتا ہے لیکن اس پر سول عدالت میں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور چار افراد کے قتل کا مقدمہ ہو سکتا ہے۔

دوسرے واقعے میں بغداد سے ساٹھ کلومیٹر شمال میں تین عراقیوں کے قتل کے الزام میں چار امریکی فوجیوں کا کورٹ مارشل ہو رہا ہے۔ امریکی فوج اس قسم کے کل پانچ واقعات کی تفتیش کر رہی ہے جس میں امریکی فوجیوں پر سنگین جرائم کا الزام ہے۔

مبصرین کہتے ہیں کہ امریکی فوجیوں کے بارے میں اس طرح کے سنگین واقعات کی خبریں آنے سے عراقی عوام میں امریکی فوجیوں کے خلاف غم و غصے بڑھے گا۔

باقاعدہ فردِ جرم عائد کرنے کے لئے کی گئی مختلف سماعتوں میں ملزم فوجیوں کے امریکی ساتھیوں نے کہا کہ عمومی طور پر بیشتر فوجیوں میں جنگ کا بہت دباؤ رہا ہے اور ان کے حوصلے پست ہوئے ہیں اور جذباتی طور پر انہیں صدمات پہنچے ہیں۔

چار دیگر امریکی فوجیوں کا کورٹ مارشل اس لئے کیا جا رہا ہے کہ ان فوجیوں پر تکریت کے قریب تین عراقیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد