BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 23 October, 2006, 01:56 GMT 06:56 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
افغان کمانڈروں میں لڑائی: 32ہلاک
 
افغان
جھڑپ اس وقت ہوئی جب ایک افغان کمانڈر نے ایک ایسے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جو دوسرے کمانڈر کےزیر انتظام تھا
افغانستان کے دو کمانڈروں کے درمیان شدید لڑائی میں 32 جنگجو اور شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب ایک افغان کمانڈر نے ایک ایسے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جو دوسرے کمانڈر کےزیر انتظام تھا۔

بی بی بسی کے نامہ نگار کفایت اللہ نے بتایا کہ کمانڈر امان اللہ خان ضلع شنگن میں ہوئے تو کمانڈر عبداصبور کے بیٹے نے ان پر حملہ کر دیا۔ کمانڈر عبدالصبور کو ایک ہفتے قبل ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اس کے نتیجے میں شدید جھڑپ ہوئی جس میں تقریباً بتیس افراد ہلاک ہوئے جن میں جنگجو بھی شامل ہیں اور عام افغان شہری بھی۔

کفایت اللہ کے مطابق افغان پولیس کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں چالیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

چالیس افراد زخمی
 افغان پولیس کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں چالیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں
 

ان کے مطابق یہ جھڑپ تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔ واضح رہے کہ افغان حکومت اور امریکیوں نے افغانستان میں اسلحہ واپس لینے کے لیے مہم چلائی تھی جس پر ایک ملین ڈالر کے لگ بھگ اخراجات کیے گئے لیکن اس کے باوجود کمانڈروں کے پاس اسلحہ ہے اور وہ اسے واپس کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اسلحہ واپس لینے کی مہم اس لیے کامیاب نہیں ہو سکی کہ کمانڈر یہ کہتے ہیں کہ اگر وہ اسلحہ واپس کر دیں گے تو طالبان حملے کے خلاف اپنا دفاع کیسے کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ طالبان ایسی صورتِ حال کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور ایسے مواقع سے لوگوں کو یہ احساس بھی دلاتے ہیں کے ان کے زمانے میں اس طرح کی باہمی لڑائیاں نہیں ہوتی تھیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد