BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 27 October, 2006, 04:57 GMT 09:57 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراقی پولیس کے بارہ اہلکار ہلاک
 
بغداد
امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ مزید چار امریکی فوجی ہلاک ہو گۓ ہیں
عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال میں بعقوبہ شہر میں عراقی پولیس اور مبینہ ملیشیا کے آدمیوں کے درمیان جھڑپوں میں تقریباً اٹھائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی اور شہر کے مختلف علاقوں تک پھیل گئی۔

ہلاک ہونے والوں میں کم از کم بارہ عراقی پولیس کے اہلکار ہیں۔ عراقی پولیس کے مطابق پینتیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور پولیس کو عراقی فوج سے مدد طلب کرنا پڑی ہے۔

اس سے قبل امریکی فوج نے کہا تھا کہ بغداد کے مغرب میں انبار کے صوبے میں بدھ کے روز ان کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے۔

صرف اکتوبر کے مہینے میں عراق میں 90 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور یہ نومبر 2004 کے بعد کسی ایک مہینے میں سب سے زیادہ امریکی ہلاکتیں ہیں۔

صدر بش نے بدھ کو اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ انہیں امریکیوں کی کی ہلاکتوں پر شدید تشویش ہے۔

بش انتظامیہ کے سینیئر حکام مسلسل یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عراق میں حالات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور بش پالیسی کامیاب رہے گی۔

عراق میں امریکی فوجی حکام نے بتایا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد نوے ہوگئی ہے۔

صدر جارج بش کی انتظامیہ میں سینیئر حکام نے لگاتار کئی انٹرویو دیے ہیں تاکہ عوام کو یہ یقین دلائیں کہ عراق میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر سٹیفن ہینڈلی نے کہا ہے کہ عراقی حکومت نے وہ سخت اقدامات کرنے شروع کردیے ہیں جن کی اشد ضرورت ہے لیکن اسے زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد فیصلے کرنے ہونگے۔

 
 
اسی بارے میں
بغداد میں مکمل کرفیو نافذ
30 September, 2006 | آس پاس
بغداد مردہ خانے بھر گئے
14 August, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد