BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 13 November, 2006, 00:32 GMT 05:32 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق: 4 برطانوی، 3 امریکی ہلاک
 
   عراق
عراقی گزر گاہ شط العرب میں گشت کے دوران کسی برطانوی کشتی پر یہ پہلا حملہ ہے
عراق کے جنوب میں واقع آبنائے شط العرب میں ایک کشتی پر کیے جانے والے حملے میں چار برطانوی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ مغربی عراق کے صوبے الانبار میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

لندن میں برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ شط العرب میں گشت کرنے والی کشتی پر حملے کے دوران تین فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بصرہ میں برطانوی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ معمول کا گشت کرنے والی کشتی پر کیے جانے والا حملے میں ہو سکتا ہے کہ دیسی ساخت کا بم استعمال کیا گیا ہو۔

برطانوی وزیرِ دفاع دیس براؤن نے برطانوی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان ہلاکتوں کے ساتھ عراق میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد ایک سو پچیس ہو گئی ہے۔

کیپٹن ڈنلوپ نے بتایا ہے کہ زخمی فوجیوں کو فیلڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ ان میں سے کم از کم اتنا زخمی ہے کہ اسے خطرے سے باہر قرار نہیں دیا جا سکتا۔

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اسلحے کے ماہرین حملے اور اس میں استعمال ہونے والے اسلحے کے بارے میں معلومات جمع کر رہے ہیں۔

دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں اور عزیزوں کو اطلاع دی جا رہی ہے اور اس وقت ہلاک ہونے والوں کے یونٹوں اور عہدوں کے بارے میں اطلاعات جاری کرنا قبل از وقت ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ گشت کرنے والی کسی ایسی کشتی پر یہ پہلا حملہ جس میں برطانوی فوجی ہوں۔

 
 
اسی بارے میں
دوہرا خودکش حملہ، 35 ہلاک
12 November, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد