BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 27 November, 2006, 05:17 GMT 10:17 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
تہران: فوجی طیارہ تباہ، 38 ہلاک
 
 فائل فوٹو
گزشتہ برس ایک طیارے کے حادثے میں 128 افراد ہلاک ہوگئے تھے
ایران کے دارالحکومت تہران میں ائرپورٹ سے پرواز کے لیے روانہ ہونے والا ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس پر سوار اڑتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق طیارہ صبح کے سات بج کر دس منٹ پر تہران کے مہرآباد ائر پورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد ہی تباہ ہوگیا۔

سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق روسی ساخت کے اس طیارے اینتونوو 74 پر اڑتیس افراد سوار تھے جن میں سے پینتیس فوجی اور تین عملے کے ارکان تھے۔

ابھی تک حکام یہ نہیں بتا سکے ہیں کہ طیارے کی تباہی کی کیا وجوہات ہیں۔

یہ طیارہ ایران کے انقلابی گارڈز کے اراکین کو لے کر شیراز جانے کے لیے اڑا ہی تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ انقلابی گارڈز کو ایوانِ صدر میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ طیارے پر انقلابی گارڈز کے کئی سینئر ارکان بھی سوار تھے۔

تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ محفوظ فضائی سفر کے حوالے سے ایران کا ماضی کا ریکارڈ بھی کوئی خاص اچھا نہیں ہے۔ حالیہ چند سالو ں کے دوران ملک میں کئی فضائی حادثے پیش آ چکے ہیں۔

تقریبا ایک برس قبل سامان کی ترسیل پر مامور ایک فوجی طیارہ تہران کے مضافات میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ایک سو اٹھائیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ طیارہ ہنگامی طور پر اترنے کی کوشش میں ایک دس منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد