BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 December, 2006, 06:20 GMT 11:20 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بغداد: مرنے والوں کی تعداد 70
 
بغداد
دھماکے میں کم سے کم 220 افراد زخمی ہوئے ہیں
عراقی دارالحکومت بغداد میں منگل کو ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستر ہوگئی ہے۔ ان واقعات میں دو سو بیس سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔

یہ دھماکے ایک ہی وقت کیے گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر غریب شیعہ مسلمان ہیں۔ ایک مزدور کا کہنا تھاکہ دھماکوں کی آواز اتنی شدید تھی کہ لوگ وہاں کھڑے نہ رہ سکے۔


دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں لیکن یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ فائرنگ کس نے کی۔ اس کے علاوہ کچھ چھوٹے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد کے طیران سکوائر پر ہونے والے دھماکوں میں 150 کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے اس وقت ہوئے جب سکوائر میں کام کی تلاش میں سرگرم مزدوروں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

پولیس کے مطابق ایک گاڑی کو خودکش حملہ آور چلا رہا تھا جبکہ دوسری گاڑی شہر کے مصروف علاقے میں کھڑی کی گئی تھی۔

جوگاڑی وہاں کھڑی تھی اس سے اعلان ہو رہا تھا کہ مزدور آکر وہاں کام کا پتہ کر سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ان حملوں کا نشانہ پولیس کے دستے اور ان مزدوروں کا ہجوم تھا جو وہاں کام کی تلاش میں آئے تھے۔

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ کام کے مواقع کے اعلان سے لوگ موقع پر اس طرح پہنچ رہے تھے جیسے ’ شہد پر مکھیاں۔‘

دھماکوں میں کم سے کم دس مزید گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

یہ دھماکے طیران سکوائر میں ہوئے جو کہ گرین زون کے احاطے کے قریب ہے جہاں سرکاری عمارتوں کے علاوہ برطانوی اور امریکی سفارتخانے واقع ہیں۔

 
 
بغداد خون خون
واٹر پلانٹ پر جشن منانے والوں کےساتھ کیا ہوا
 
 
بدترین حملہ
بغداد کے 200 سے زائد معصوم شہری ہلاک
 
 
مردہ خانے کم پڑ گئے
بغداد کے مردہ خانوں میں لاشوں کی تعداد بڑھ گئی
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد