BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق دھماکوں میں 70ہلاک
 
عراق
دھماکہ صدام حسین کی پھانسی کے چند گھنٹوں بعد پیش آیا ہے
صدام حسین کو پھانسی دیئے جانے کے چند گھنٹوں میں عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم ستر عراقی شہری اور چھ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

بغداد کے ایک شیعہ اکثریتی علاقے ہریہ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں چالیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جب کہ عراق کے جنوبی شہر کوفہ کے ایک بازار میں کار بم دھماکے میں اکتیس افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے تھوڑی دیر قابل دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے اترنے والے ایک شخص کو مشتعل لوگوں نے ہلاک کر دیا۔

درین اثناء عراق میں امریکی فوجی حکام نے چھ امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد دسمبر سن دو ہزار چھ گزشتہ دو سالوں میں امریکی فوج کو ہونے والے جانی نقصان کے اعتبار سے سب سے بدترین مہینے ثابت ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق کوفہ میں دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ عیدالاضحیٰ کے لیے خریداری میں مصروف تھے۔

عراق میں موجود امریکی فوج کے مطابق انہوں نے بغداد کے جنوب مغرب میں واقع تھر تھر کے علاقے میں چار مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسند مسلح تھے اور انہوں نے جس عمارت پر حملہ کر کے ان شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے وہاں سے ان کو بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ملا ہے۔

فوج نے بتایا ہے کہ ان کا ایک فوجی بغداد کے مغرب میں واقع صوبہ انبر میں لڑتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔ اس علاقے میں زیادہ اکثریت عرب سنی باشندوں کی ہے اور اس علاقے میں شدت پسندوں اور امریکی فوجیوں کے درمیان سخت لڑائی جاری ہے۔

 
 
اسی بارے میں
امریکی فوج کے پست حوصلے
26 March, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد