BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 August, 2008, 14:26 GMT 19:26 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
چینی جاسوس کو 15 برس کی سزا
 
فائل میں تائیوان کے نئے فضائی دفاعی نظام کی اطلاعات شامل تھیں
چین کو امریکی فوجی راز مہیا کرانے کا جرم قبول کرنے والےایک تائیوان نژاد امریکی شہری کو پندرہ سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

نیو آرلینز میں فرنیچر کی تجارت کرنے والے تائی شین کیو نے امریکہ کے محکمہ دفاع کے ایک تجزیہ کار گریگ ولیئم برگرسن کو تحفے اور ملازمت کا وعدہ دے کر خفیہ دستاویز حاصل کیے تھے۔

کیو نے دستاویز کی یہ فائل چین کے حوالے کر دی جس میں فوجی مواصلات اور تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی تفصیلات تھیں۔

پنٹاگن میں کیو کے ساتھی کو پہلے ہی جیل ہو چکی ہے۔

عدالت کی رپورٹ کے مطابق چین کویہ دستاویز مہیا کرانے کے عوض ایک نامعلوم چینی ایجنٹ نے کیو کو پچیس ہزار پاؤنڈ دیے تھے۔

امریکی وزارتِ انصاف کے مطابق کیو نے پالیسی تجزیے نگار گریگ برگرسن سے ’دوستی‘ کی اس کے بعد اسے بےتحاشہ تحفے تحائف دیے ، دعوتیں کیں اور یہ یقین دلایا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اسے تائیوان کو امریکی دفاعی تکنالوجی فروخت کرنے والی کمپنی میں ملازمت دی جائے گی۔

کیو نے عدالت سے کہا ہے کہ اس جرم کے لیے وہ اکیلا ذمہ دار ہے۔

برگرسن کو جولائی میں 57 مہینے کی سزا سنائی گئی تھی۔امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ برگرسن کا خیال تھا کہ مسٹر کو تائیوان کے محکمہ دفاع سے منسلک تھے اور انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ چینی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد